آج کا دور امت مسلمہ کیلئے مشکل دور ہے : احسن اقبال

لاہور (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کا دور امت مسلمہ کیلئے مشکل دور ہے ،غزہ میں اسرائیل نے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی،وہ ایک بدمست ہاتھی کی طرح ظلم و جبر کررہا ہے ،آج ہم مسلمان 2 ارب سے زیادہ تعدادمیں ہونے کے باوجود 1ـ کروڑ والی آبادی کے ملک اسرائیل کے سامنے بے بس ہیں،علم مسلمانوں کی میراث ہے، لیکن یورپ اور مغرب ریسرچ اور تحقیق پر سنجیدہ ہیں لیکن ہم کیوں پیچھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ؒ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی سیمینار سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ،فرید پراچہ ،علامہ طاہرمحمواشرفی،سابق وفاقی ٹیکس محتسب حافظ میاں نعمان ، علمائے کرام اور طالبعلموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔احسن اقبال نے مزید کہا مولانا فضل الرحیم اشرفی کی خدمات اور شفقت قابل قدر ہیں،جامعہ اشرفیہ جیسے اداروں اور مولانا جیسی شخصیات کی اشد ضرورت ہے ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ پاکستان نہیں پوری دنیا میں امن و اتحاد اوربین المسلمین کا مرکز ہے ،پاکستان میں مدارس بہت بڑی خدمت کررہے ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ زندگی کو بامقصد بنائیں گے تو مرنے کے بعد بھی ہم زندہ رہیں گے ،مولانا فضل الرحیم قابل قدر شخصیت تھے ۔ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی و دیگر مقررین نے بھی خطاب میں مرحوم حافظ فضل الرحیم اشرفی ؒ کی دینی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر