معرکہ حق، پاکستان امن کا علمبردار بن کر ابھرا : عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفا قی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر ابھرا ہے اور سفارتی و بیانیہ محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اسلام آباد میں معرکہ حق کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکری اور بیانیہ سطح پر پاکستان کا وقار مزید مستحکم ہوا اور آج دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اور سبز ہلالی پرچم کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے جبکہ پوری قوم، افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہر موقع پر امن، تحمل اور مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں سفارتی کامیابی کے ساتھ بیانیے کی جنگ میں بھی پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔ عالمی میڈیا پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا گیا جبکہ نوجوانوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

دنیا پاکستان کے ساتھ جڑنا فخر سمجھتی ہے جب کہ سرحد کے اُس پار صرف تاریکی، تنہائی اور بدنامی ہے ، پاکستان نے اپنی پالیسیوں اور اقدامات سے عالمی سطح پر مثبت پہچان بنائی ہے ۔ ہمسایہ ملک گانے یا فلمیں بنا کر جنگ نہیں جیت سکتا ، پاکستان نے عملی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے اور اسی کے ذریعے ملک نے عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر