عوام کو ریلیف کیلئے پٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے : حافظ نعیم

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرو لیم مصنوعات اور بجلی کی فکس قیمت اور سولر پالیسی کو جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کمیٹی چوک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ملک بھر میں جماعت اسلامی کی ممبرسازی مہم تیزی سے جاری ہے ، 50 لاکھ ممبران کا ہدف حاصل کریں گے ،50 ہزار کمیٹیاں بنائیں گے۔

پٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ، بجلی کی فکس قیمت اور سولر پالیسی کو مسترد کرتے ہیں، یہ دہرا نظام نہیں چلے گا، پنجاب میں سرکای سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے ، آئی پی پیز کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار کر ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، ملک کو لوٹنے والے مافیاز میں بڑی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلیں نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے ، چہرے اور جھنڈے تو بدلتے رہتے ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے نظام کی تبدیلی ہونی چاہیے ، دکانیں اور کاروبار بند کرنے کا وقت آٹھ بجے سے بڑھا کر دس بجے کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر