آپریشن غضب للحق کے اثرات،اپریل کے دوران دہشتگرد حملوں میں 42فیصدکمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور آپریشن غضب للحق کے واضح اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ دہشت گردی میں مسلسل دوسرے ماہ کمی ریکارڈ ہو رہی ہے اور دہشت گرد حملوں کی تعداد اور جانی نقصان میں نمایاں کمی آ رہی ہے ۔ سابق فاٹا اور بلوچستان میں صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے ۔ اسلام آباد میں موجود دہشت گردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارکانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پکس) نے اعداد و شمار جاری کر دئیے ، تھنک ٹینک کے مطابق اپریل میں دہشت گرد حملوں میں مارچ کے مقابلے 42 فیصد کمی ہوئی ہے ، اپریل میں ملک بھر میں دہشت گردی کے 85 حملے ریکارڈ ہوئے جبکہ مارچ میں ملک بھر میں 146 حملے ہوئے تھے ۔ اپریل میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مارچ میں یہ تعداد 106 تھی۔ اپریل میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سکیورٹی اہلکار، 37 عام شہری اور امن کمیٹی کے دو ارکان شامل ہیں۔ اپریل میں سکیورٹی فورسز نے 224 دہشت گرد جہنم واصل کیے ۔ سکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان میں نمایاں کمی آئی اور یہ تعداد مارچ میں 59 سے کم ہو کر اپریل میں 28 رہ گئی۔ عام شہریوں کے نقصانات میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ۔

اپریل میں 100 افراد مختلف دہشت گرد حملوں میں زخمی ہوئے ، جن میں 54 عام شہری جبکہ 46 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے ۔ مارچ میں دہشت گرد ی کے واقعات میں 98 عام شہری زخمی ہوئے تھے ،اپریل میں یہ تعداد کم ہو کر 54 پر آ گئی۔ مارچ میں سکیورٹی اہلکاروں کے زخمیوں کی تعداد 48 تھی جو کہ اپریل میں کم ہو کر 46 ریکارڈ کی گئی ۔ تھنک ٹینک کے مطابق اپریل میں ہونے والے زیادہ تر حملے کم شدت کے تھے ، تاہم خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دو خودکش حملے اور بلوچستان کے ضلع چاغی کے دالبندین علاقے میں نیشنل ریسورس کمپنی کی کان کنی تنصیب پر بڑا حملہ نمایاں واقعات میں شامل ہیں ۔ پختونخوا میں سب سے زیادہ حملے رپورٹ ہوئے جس کے بعد بلوچستان کا نمبر رہا۔ گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں ایک واقعے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں کسی حملے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ تھنک ٹینک کے مطابق 2026 کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک بھر میں 401 عسکریت پسند حملے ریکارڈ ہوئے ، جن میں 190 شہری، 158 سکیورٹی اہلکار اور امن کمیٹی کے 7 ارکان جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں 469 شہری، 167 سکیورٹی اہلکار اور 7 امن کمیٹی کے ارکان شامل ہیں، اسی عرصے میں سکیورٹی فورسز نے 988 عسکریت پسندوں کوجہنم واصل اور 121 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر