افغانستان سے خیبر پختونخوا میں دراندازی ناکام، 13 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاک فوج نے 28اور 29اپریل کو پاک افغان سرحد سے خیبر پختونخوا میں دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنادیں ،بھارتی سپانسرڈ 13فتنہ الخوارج جہنم واصل کردیئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلمند میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سکیورٹی فورسز نے بروقت پکڑ لی،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے اس گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، 8 خوارج مارے گئے، ایک اور کارروائی میں شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے ساتھ خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک بار پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق کرتی ہیں کہ افغان طالبان حکومت اپنی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے میں مکمل ناکام رہی ہے ،افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور افغان سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے ۔ افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا راستہ بند کیا جائے ۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قومی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم اور غیر متزلزل ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر