کوئی نو گو ایریا نہیں ، ’’کچہ ‘‘اب’’پکا‘‘ علاقہ بنے گا : عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہوگا ، کچہ اب مکمل طور پر پکا علاقہ بنے گا،76سال بعد کچے میں ریاست کی رٹ قائم کرکے ڈاکوؤں کا راج ختم کر دیا گیا، وہاں تین اضلاع میں عوام کو 14ہزار 500ایکڑ سرکاری زمین کاشت کیلئے مفت دی جائے گی ،نئے سکولز اور کالجز، خواتین کیلئے ہزار لائیو سٹاک کارڈز، 300ہونہار سکالرشپس، ، بچوں کیلئے مفت لیپ ٹاپ کا کوٹہ جیسے اقدامات شامل ہیں، تمام جاری سکیموں میں کچے کو بھی شامل کر لیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے کو جدید ڈرونز، جدید اسلحہ، تھرمل امیجنگ آلات اور ڈیجیٹل سرویلنس کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا اور اب کسی ڈاکو یا تخریب کار کو وہاں دوبارہ قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کچے کے نوجوانوں کو پولیس بھرتیوں میں قد اور چھاتی کے معیار میں خصوصی رعایت دی جائے گی ،کچے میں پہلی بار نادراکی موبائل ٹیمیں بھیج دی ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچے میں بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ افراد نے سرنڈر کیا، کچے کی ترقی کیلئے اگر 230ارب روپے کی بھی ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ وہ بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں،اب وزیراعلیٰ نے وہاں تعینات سپاہیوں سمیت تمام رینکس کیلئے ہارڈ شپ الائونس کی منظوری بھی دے دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ ‘‘فساد ایلیمنٹ’’اور پروپیگنڈا سیل ملک میں انتشار پھیلانے سے باز نہیں آ رہے ، ڈیجیٹل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ، ہمیں ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ضرورت ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر