’طالبان سے واضح کہا ہے نہ ہم مداخلت کریں گے اور نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے اور نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی۔جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہورہی ہے، ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتحال نہیں جب کہ ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر قوتوں سے تکلیف تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے، زیادہ کھل کر بات نہیں کرسکتا، وزارت داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہورہے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے متعلق طالبان سے رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ہمارے خلاف افغان سرزمین استعمال نہ کرنے دیں جب کہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان بارڈرپر 98 فیصد فینسنگ ہوئی ہے اور سکیورٹی فورسز موجود ہیں، اب تک کی تمام صورتحال اطمینان بخش ہے، کل بھی طورخم بارڈر سے کچھ پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر