فلم سٹی پاکستان کا پہلا میڈیا پروڈکشن ہب بنے گا : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب فلم سٹی پراجیکٹ ملک کا پہلا ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘میڈیا پروڈکشن ہب ہوگا ،جہاں فلم، ٹی وی، ڈیجیٹل میڈیا، وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ سے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی جس میں فلم، ثقافت اور میڈیا کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے شرمین عبید چنائے کا خیر مقدم کرتے کہا دستاویزی فلم سازی کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا قابل تحسین عمل ہے۔

ملاقات پراین ایس آئی ٹی سٹی میں پنجاب فلم سٹی کے قیام کے منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز کاکہناتھاکہ فلم سٹی پراجیکٹ میں جدید سٹوڈیوز، ساؤنڈ سٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز، شوٹنگ لوکیشنز اور جھیل کی تعمیر بھی شامل ہوگی جبکہ کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک سکول بھی قائم کئے جائینگے ۔شرمین عبید چنائے نے وزیراعلیٰ کی فن و ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے کہا پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے احیا سے مثبت تاثر اجاگر ہو رہا ہے ۔

انہوں نے بسنت فیسٹیول اور ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا ان تقریبات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بعدازاں مریم نواز نے زلزلہ متاثرین کے عالمی دن پر پیغام میں کہا 2005 کے تباہ کن زلزلہ متاثرین کے دکھ آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بہتر انفراسٹرکچر، جامع منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی ناگزیر ہے ۔حکومت پنجاب قدرتی آفات سے بچاؤ اور بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی، جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز اور محفوظ تعمیرات کے فروغ سے مستقبل میں نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر