امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ دیدیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو کہا کہ لبنان پر صرف سرجیکل حملے کریں اور جنگ کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے گریز کیا جائے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کو ٹیلیفونک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ لبنان میں جاری کشیدگی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی جنگ سمیت کئی عالمی تنازعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری کشیدگی کو حل کرنے کے لئے ٹرمپ کے سامنے اپنی کچھ تجاویز اور آئیڈیاز پیش کئے تھے، روسی صدر نے موجودہ صورتحال میں سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد تاریخی اہمیت کے حامل دن پر انسانی بنیادوں پر امن کی راہ ہموار کرنا ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی بہتری اور عالمی منڈیوں، خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر