اسٹیٹ بینک کا اپنا گھر اسکیم کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہائو سنگ فنانس میں آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے،نئے فیصلوں کے تحت ہائو سنگ قرضوں کی منظوری کے عمل کو تیز، شفاف اور زیادہ سہل بنانے پر زور دیا گیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینکوں اور ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہائو سنگ قرض کی درخواستوں کو زیادہ سے زیادہ 15 ورکنگ دنوں میں مکمل نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کو طویل تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نئی پالیسی کے مطابق قرض لینے والوں کے لئے ڈیٹ بوجھ کی حد 65 فیصد مقرر کر دی گئی ہے جبکہ قرض کی منظوری کے لیے درخواست گزار کی گھریلو آمدن کو بنیادی معیار بنایا جائے گا اس کا مقصد مالی دبائو کو کم کرنا اور قرض کی واپسی کو قابلِ عمل بنانا ہے۔اسٹیٹ بینک نے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے حوالے سے بھی نئی شرائط نافذ کی ہیں کراچی میں 50 لاکھ روپے تک کی جائیداد کے لیے اندرونی ویلیوایشن کی اجازت ہوگی جبکہ 50 لاکھ روپے سے زائد قیمت والی پراپرٹی کے لئے منظور شدہ ویلیوایٹر کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ہائو سنگ فنانس کے نظام میں شفافیت لانا، قرضوں کے عمل کو تیز کرنا اور کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر