کم عمر میں شادی کا فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے‘ مہرالنسا اقبال کا نوجوان اداکارائوں کو مشورہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) اداکارہ مہرالنسا اقبال نے نوجوان اداکارائوں کو صحیح وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں مہرالنسا اقبال ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان اداکارائوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیو ں کو مشورہ دوں گی کہ صحیح وقت پر شادی کرلینی چاہیے، ہر چیز وقت پر اچھی لگتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ آپ میچیور ہوتے جاتے ہیں تو اپنی خواہشات تبدیل ہوتی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا معیار بہت زیادہ ہوجاتا ہے تو پھر شادی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کم عمر میں شادی کا اچھا فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے۔مہرالنسا نے مزید کہا کہ شادی کے ساتھ ساتھ تمام کام چلتے رہتے ہیں، آپ کو اپنی توقعات کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے، سب ایک ساتھ نہیں ملتا، کہیں نہ کہیں آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے اور تبھی جاکر گھر بنتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر