سیکٹر ایف بارہ سے متعلق پالیسی تبدیل، لینڈ شیئرنگ فارمولہ اختیار کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت ہائوسنگ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف بارہ سے متعلق پالیسی تبدیل کرتے ہوئے لینڈ شیئرنگ فارمولہ اختیار کرنے کا اعلان کردیا ۔ زمین مالکان کو نقد ادائیگی کی بجائے ڈویلپ پلاٹ دیا جائے گا ۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ لوگوں کی اپنی زمین سے وابستگی ہوتی ہے ہم ان سے زیادتی نہیں کریں گے ۔سینیٹر ناصر محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں تجاوزات، پارلیمانی لاجز ، اسلام آباد ماڈل جیل، شہید ملت سیکرٹریٹ کی لفٹس اور پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ہائوسنگ کیپٹن ریٹائرڈ محمود نے بتایا کہ سیکٹر ایف بارہ سے تجاوزات کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے۔ لینڈ شیئرنگ پالیسی کے تحت لوگوں سے شفاف طریقے سے زمین لی جائے گی تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ چار کنال کے بدلے ایک کنال کا ڈویلپ پلاٹ دیا جائے گا۔سیکرٹری ہائوسنگ نے یقین دہانی کرائی کہ قائمہ کمیٹی کی رہنمائی میں کام کیا جائے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ممبرز چاہتے ہیں کہ پلاٹ بنا کر پیسے لیے جائیں تاہم ان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ بغیر وسائل کے ترقیاتی کام مکمل کر سکیں۔ اس معاملے پر وزیراعظم کو بھی شکایات بھیجی گئی ہیں۔ اس نظام میں اچھے لوگوں کو ہضم کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ سیکٹر ایف چودہ اور پندرہ میں پچاس غیرقانونی اسٹرکچرز موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر چھ غیرقانونی جائیدادوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔پارلیمانی لاجز کے زیرتعمیر بلاک کی تکمیل نہ ہونے پر قائمہ کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ارکان نے کہا کہ چودہ سال سے زیرتعمیر عمارت کو دیکھ رہے ہیں۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ جولائی دوہزار چھبیس تک لاجز کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر ہے جبکہ اسلام آباد ماڈل جیل فیز ون موجودہ مالی سال میں مکمل ہو جائے گا۔ کمیٹی نے شہید ملت سیکریٹریٹ کی تین لفٹوں کی تبدیلی کے لیے چھ ماہ کی مہلت دے دی۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر