اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین

اسلاآباد (نیشنل ٹائمز) اسلامی نظریاتی کونسل نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیاہے، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا، عرصہ زوجیت میں مالی اثاثوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خطوط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کی زیرصدارت آن لائن اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ شرکا نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی سراہا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ قراردیتے ہوئے بھارتی الزامات سختی سے مسترد کر دیئے۔ اعلامیے میں ایران اور امریکا اسرائیل کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے حافظ طاہر اشرفی کے ساتھ لندن واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصرکے خلاف کارروائی کی جائے۔ کونسل نے ماں کا دودھ محفوظ کرنے کے ادارے کے قیام کا بل اطمینان بخش قرار دیا ۔ عرصہ زوجیت میں مالی اثاثوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوران اجلاس مقدس اوراق کی ری سائیکلنگ کے ایس او پیز کی منظوری بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر