پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کیا جائے، مغربی کنارے میں آباد کاروں کا تشدد اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع تشویشناک ہے، اسرائیل کے امتیازی اقدامات نسلی امتیاز پر مبنی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں جاری در اندازیوں اور مقدس مقامات کی پامالی فوری بند کی جائے، لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے 2 ہزار سے زائد شہری ہلاک وزخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کی خود مختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر