جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، جس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا، کمیشن کے 9 ارکان نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی، جس کا فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے، ان کے تبادلے کے خلاف 3 ووٹ سامنے آئے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں جسٹس بابر ستار نے مؤقف اختیار کیاکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی بھی جج کے تبادلے سے قبل انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔

انہوں نے کمیشن سے استدعا کی کہ ٹرانسفر کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے پہلے انہیں مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

دوسری جانب کمیشن کے اراکین نے جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلوں کی سفارش واپس لے لی ہے جس کے بعد ان کے تبادلوں کا معاملہ مؤخر ہو گیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر