مشرق وسطیٰ میں جاری جنگیں، عالمی فوجی اخراجات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں کے باعث عالمی فوجی اخراجات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

سال 2025ء کے دوران مجموعی فوجی اخراجات 2.9 کھرب ڈالر ریکارڈ کئے گئے، یہ مسلسل گیارہواں سال ہے جب دفاعی اخراجات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے تین ممالک امریکا، چین اور روس نے مجموعی طور پر 1.48 کھرب ڈالر خرچ کئے جو عالمی اخراجات کا 51 فیصد بنتا ہے۔

موجودہ عالمی بحرانوں اور کئی ممالک کی طویل المدتی دفاعی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ یہ اضافہ 2026ء اور اس کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بڑا بحران، یعنی امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کشیدگی مستقبل میں دفاعی اخراجات میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ اگرچہ 2025ء میں امریکی فوجی اخراجات کم ہو کر 954 ارب ڈالر رہ گئے لیکن رپورٹ کے مطابق یہ کمی عارضی ثابت ہونے کا امکان رکھتی ہے۔

گزشتہ برس اسرائیل کے دفاعی اخراجات 48.3 ارب ڈالر رہے کیونکہ اس نے غزہ میں اپنی جنگی سرگرمیاں کم کر دی تھیں، سال 2025ء میں ایران کے دفاعی اخراجات بھی 5.6 فیصد کم ہوئے اور 7.4 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

تاہم رواں برس ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ان اخراجات میں مستقبل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز کی بندش عالمی امن اور ترقی پذیر ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے: پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگیں، عالمی فوجی اخراجات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
برطانوی بادشاہ چارلس سوم اہلیہ سمیت امریکا پہنچ گئے، صدر ٹرمپ سے ملاقات
ایران کی قیادت کمزور ہو چکی، مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے: مارکو روبیو
پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا
یو این سیکرٹری جنرل کا عالمی گزرگاہ کو فوری کھولنے کا مطالبہ
امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی گئی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر