پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی

تہران(نیشنل ٹائمز) یران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا حالیہ دورہ بھی نہایت مفید رہا ہے، آج پیوٹن سے ملاقات میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات جنگی صورتحال پر تبادلہ خیال کا ایک اہم موقع ہوگی، دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان قریبی مشاورت کو جاری رکھنے کے لیے ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اس وقت انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ حالیہ دورہ پاکستان بھی نہایت مفید رہا، پاکستان سے ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اسلام آباد میں ماضی کے واقعات اور موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ثالث کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث اب تک کی تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال ضروری تھا۔

ٹیلی گرام پر موجود اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں بعض مقامات پر پیش رفت کے باوجود امریکہ کے غلط طرزِ عمل اور حد سے زیادہ مطالبات کے باعث مذاکرات کا گذشتہ دور اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا، اس لیے موجودہ صورتحال پر پاکستان میں دوستوں کے ساتھ مشاورت ناگزیر تھی۔

انہوں نے اپنے اس بیان میں کہا کہ پاکستان میں بہتر انداز میں مشاورت ہوئی اور یہ دورہ کامیاب رہا، جس میں ماضی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ کن حالات میں مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ عمانی حکام سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی، ایران اور عمان اہم آبی گزرگاہ کے ساحلی ممالک ہونے کے ناطے قریبی رابطہ ضروری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر اعلیٰ سطح پر ہم آہنگی موجود ہے، ایران اور عمان نے ماہرین کی سطح پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی گئی
پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر