وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے تقریب برخاست کر دی گئی، امریکی صدر سمیت تمام افراد واقعے میں محفوظ رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد سیکریٹ سروس اہلکار ٹرمپ کو ہال سے باہر لے گئے، وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اس دوران صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی، ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پرچی دکھائی گئی تو صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون حیرت زدہ رہ گئی، اچانک ہونے والی فائرنگ کی آواز سن کر صدر ٹرمپ اور دیگر شرکا اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے۔

اس دوران سیکریٹ سروس کے اہلکار صدرٹرمپ کو باہر لے گئے، جبکہ کئی اہلکاروں نے بندوقیں بھی تان لیں، کوریسپونٹینڈٹ ڈنر سے صدر ٹرمپ نے خطاب کرنا تھا۔

تقریب میں امریکی خاتون اول اور نائب صدر جے ڈی وینس سمیت 2 ہزار 600 افراد موجود تھے، فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت پر تقریب کو فوری طور پر برخاست کر دیا گیا۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور وہ زندہ ہے، صدر ٹرمپ

فائرنگ کے بعد جاری بیان میں امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں یہ ایک غیر معمولی شام تھی، سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاندار کام کیا، انہوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ زندہ ہے، میں نے یہ سفارش کی ہے کہ شو جاری رہنے دیا جائے، تاہم موجودہ صورتحال میں ہم مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق چلیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خاتونِ اول، نائب صدر، اور تمام کابینہ کے اراکین مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں، میں نے اس تقریب کے تمام ذمہ دار نمائندوں سے بات کر لی ہے، اور ہم اسے 30 دن کے اندر دوبارہ منعقد کریں گے۔

حملہ آور کی شناخت کر لی گئی

فوکس نیوز کے مطابق حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس کے نام سے ہوئی ہے، شوٹر کیلیفورنیا کے علاقے ٹورنیس کا رہائشی بتایا گیا ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حملہ آور نے سیکرٹ سروس کے اہلکار پر فائرنگ کی، ایف بی آئی

ایف بی آئی حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے فائرنگ کر کے سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی، ایک مشتبہ شخص نے بندوق کے ساتھ تقریب میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکرٹ سروس ایجنٹ پر فائرنگ کی، واقعے میں ایجنٹ محفوظ رہا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر