وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ایران، امریکا تنازع حل کرانے میں بہترین کام کیا، وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسٹیووٹکوف، جیرڈ کشنر پاکستان نہیں جا رہے، سفر میں بہت زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیووٹکوف، جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان طویل سفر کی وجہ سے منسوخ کیا، بے مقصد گفتگو کے لیے اتنا طویل سفر کر کے جانے کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شاندار اور فیلڈ مارشل فنٹاسٹک ہیں، پاکستان نے ایران، امریکا تنازع حل کرانے میں بہترین کام کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران بات کرنا چاہتا ہے تو انہیں صرف فون کرنا ہوگا، ہم فون پر بات چیت کرینگے، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، پاکستان کی ثالثی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر