دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین

لاہور(نیشنل ٹائمز) دنیا میڈیا گروپ نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کے لیے دنیا میڈیا گروپ کا خصوصی نغمہ بلیٹن میں بھی شامل کیا گیا۔

آج سے ایک سال پہلے بھارت کا غرور چکنا چور ہوا تھا، پاک فوج نے مودی کے سر سے جنگ کا بھوت اتار دیا تھا، آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص سے بری فوج نے دشمن کو تاریخی سبق سکھایا تھا۔

جنگ مئی میں پاکستان کے شاہینوں نے ایک کے بعد ایک بھارتی طیارہ مار گرایا، دنیا میں پہلی بار رفال طیارہ لڑائی میں نشانہ بنایا گیا اور گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دینے والے دشمن کو گھر میں گھس کر ہی مارا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے ہرجنگی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی تصدیق اور توثیق عالمی برادری نے بھی کی۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے جنگ مئی میں کمالات پر فرانس جیسے ممالک میں بھی خصوصی سیمینار ہوئے اور اس حیرت انگیز فضائی لڑائی کو ایک جنگی سبق کے طور پر لیا گیا۔

دنیا میڈیا گروپ نے افواجِ پاکستان کے جوانوں کے عزم و ہمت، قربانی و ایثار کو سراہنے کے لیے خصوصی نغمہ پیش کیا ہے جو پوری قوم کی طرف سے بہادر جوانوں کو سلام ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر