بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، ڈھاڈر حملے میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے، علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بابر یوسفزئی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وار کرنے کی کوشش کی، ہمارے سکیورٹی فورسز کے جوان پہلے سے الرٹ تھے، جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک بہادر جوان نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، سکیورٹی فورسز کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ فتنہ الہندستان کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ڈی ٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور جام شہادت نوش کرنے والے اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جرات کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا، پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت جوابی کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے جوانمردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر