پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل مہنگے جبکہ مٹی کا تیل سستا کر دیا ہے۔
سرکاری اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت حکومت کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام تک منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے حتیٰ المقدور عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کیا، تاہم امید ہے کہ جلد علاقائی حالات بہتر ہوں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر