درود پاک، روحانی اور جسمانی امراض کا سب سے بڑا وظیفہ

تحریر: عابد حسین قریشی

آجکل سوشل میڈیا پر لوگوں کی روحانی اور جسمانی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بہت سے وظائف اور ذکر اذکار بتائے جاتے ہیں۔ بتانے والے ہر مسئلہ کا حل اسی وظیفہ میں بتاتے ہیں۔موجودہ دور میں چونکہ اکثر لوگ فکر معاش، اولاد کے روزگار اور شادی بیاہ، کاروباری اتار چڑھاو اور شدید ذہنی انتشار کا شکار ہیں، اسلئے ہر کوئی اپنے مسائل کا حل روحانی علاج میں ڈھونڈتا ہے، اسلئے سوشل میڈیا پر ہر روحانی ، مالی، معاشرتی، نفسیاتی اور اخلاقی مسئلہ کے لئے وظائف دستیاب ہیں۔

ممکن ہے، یہ سبھی ٹیھک اور موثر بھی ہوں۔ یہ خاکسار چونکہ کوئی عالم یا مفتی تو نہیں، نہ ہی کوئی روحانی یا نفسیاتی امراض کے علاج پر دسترس رکھتا ہے، البتہ ایک آزمودہ نسخہ یا وظیفہ شیئر کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ میرے محدود علم کے مطابق فرائض عبادات کے بعد دو نفلی عبادتیں ایسی ہیں، جو اللہ تعالٰی کو بہت پسند ہیں، اور جن کا اجر بھی بیشمار ہے۔ ایک قرآن پاک کا سمجھ کر پڑھنا اور دوسرا نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ اور انکی آل پاک پر درود پیش کرنا۔

درود شریف کی اہمیت جاننے کے لئے اتنا ہی کافی ہے، کہ اللہ تعالٰی قرآن پاک میں خود فرما رہے ہیں، کہ بیشک اللہ تعالٰی اور اسکے فرشتے نبی مکرم( صل اللہ علیہ وآلہ وسلم )پر درود بیجھ رہے ہیں، اور اے ایمان والو تم بھی نبی پر درود و سلام بیھجا کرو۔” جو کام اللہ تعالٰی خود کر رہے ہوں، وہ کتنا فیوض برکات کا حامل ہوگا، اندازہ کرنا کچھ مشکل نہیں۔

بنیادی طور پر درود ایک دعا بھی ہے، اور کسی کی طرف محبت سے مائل ہونا بھی ہے، جو ہم اپنے آقا و مولا محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے درود پیش کرکے دعا بھی اور اظہار محبت و عقیدت بھی کرتے ہیں اور ان پر سلام بھی بھیجتے ہیں۔ اسکی فضیلت میں بیشمار احادیث اور اقوال رسول محتشم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود ہیں، مگر صرف دو اقوال عالیشان سیدنا محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ ” جو شخص مجھ پر درود بھیجے گا، قیامت کے روز میرے سب سے قریب ہوگا اور پھر یہ بھی فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالٰی اس پر دس بار رحمتیں نازل فرمائے گا۔””

ہم کسی بھی روحانی یا جسمانی، معاشرتی یا نفسیاتی، مالی یا اخلاقی عارضہ کا شکار ہوں، رزق میں برکت درکار ہو، کسی جسمانی مرض سے شفا چاہیئے، درود پاک کے ذریعے اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ درود شریف پڑھنے والے پر اللہ تعالٰی کی رحمتوں اور برکات کا نزول ہمہ وقت جاری رہتا ہے۔ درود شریف صرف ایک دعا ہی نہیں، یہ پڑھنے والے کو نبی مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت اور محبت نصیب فرما دیتا ہے۔درود شریف ایک ایسی واحد افضل ترین عبادت ہے، کہ جسکی قبولیت مسلمہ ہے۔ ادھر آپ نے آقا کریم صلی للہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھا، ادھر قبول ہوا۔

آپ جوں جوں درود و سلام کی مقدار بڑھاتے چلے جاتے ہیں، آپکے اندر ایک نور کا ہالہ روشنی دینے لگتا ہے۔ آپ کو کریم آقا کی قربت نصیب ہوتی ہے، آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے، کہ پڑھنے والوں کا درود و سلام انہیں باقاعدہ پیش کیا جاتا ہے, بعض مفسرین کرام کا خیال ہے کہ باقاعدہ نام لیکر آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے۔

اگر درود شریف پڑھتے آنکھیں نم ہو جائیں۔ اپنے گناہوں پر ندامت اور آقا کریم کی شفاعت پر پختہ یقین ہو، تو سمجھیں درود شریف کا پڑھنا قبول ہوا۔درود شریف تمام بدنی، روحانی اور نفسیاتی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ درود شریف جونسا مرضی پڑھیں، مگر آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آل پر بھی درود بیھجنے کو پسند فرمایا ہے۔

درود شریف میں شفا بھی ہے، برکت بھی، رضائے الہی بھی اور شفاعت مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی، دنیا کی بھلائی بھی اور آخروی نجات بھی، یہ دلوں کے زنگ دور کرتا ہے، اور دل و دماغ میں تراوت، حلاوت اور پاکیزگی کے ساتھ ساتھ کشادگی بھی، یہ لذت، کیف اور ذوق بھی پیدا کرتا ہے۔ اور یہ سب سے آسان وظیفہ ہے، مگر اسکے اثرات بڑے گہرے دیرپا، پر نور، بلکہ بڑے دلنشین، اور دلربا ہیں۔اور اس سے بڑھکر دلپزیر عبادت کونسی ہوگی، کہ ادھر پڑھنا شروع کیا، ادھر اللہ تعالٰی کی رحمتوں کا نزول شروع ہو گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر