پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ڈپازٹس کی مد میں مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے، گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالر مزید ادائیگی کے بعد یو اے ای کو مجموعی 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی، قرض ادائیگی سے بیرونی مالی ذمہ داریوں میں کمی ہوئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے بروقت ادائیگی مالی نظم و ضبط کے عزم کا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ سٹیٹ بینک سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر 15ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.53 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 10.40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے سعودی عرب نے 1 ارب ڈالرز جمع کرائے جبکہ اس ہفتے یو اے ای کو 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی گئی، یہ اعداد آئندہ ہفتے کے ڈپازٹس میں شامل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر