معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف

لاہور(نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اپنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 16اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پروقار تقریب سے تاریخی خطاب میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان کے سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اورفیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا اور کہا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ کشمیرپرپاکستان کا موقف بالکل واضح ہے ، یہ ہماری شہہ رگ تھی، ہماری شہہ رگ ہے۔اپنے تاریخی خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے یہ تاریخی الفاظ ایک مکمل دفاعی ڈاکٹرائن ہےجو دشمن کو پسپائی اور قوم کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے، سپہ سالار نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بے اثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر