جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کی بچت اور اس حوالے سے بروقت کئے گئے اقدامات سے توانائی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی توانائی ضروریات، بچت اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انرجی سکیورٹی اب ملک کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے، موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود بروقت اقدامات اور توانائی کی بچت کے باعث ملک میں کسی بڑے بحران کو جنم نہیں لینے دیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر خام تیل کے سٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کیا جائے۔وزیراعظم نے ماحول دوست پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع آمدورفت کو بتدریج برقی گاڑیوں (EV) پر منتقل کیا جائے اور آئندہ سرکاری استعمال کیلئے صرف الیکٹرک بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں۔اجلاس میں ای وی چارجنگ سٹیشنز کے قیام کو تیز کرنے، شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کے ذخیرے کے لئے بیٹریوں کی دستیابی آسان بنانے اور مقامی سطح پر اعلیٰ معیار کی بیٹریاں تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل کوارڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (NCMC) روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور غذائی سیکیورٹی بھی مستحکم ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ تیل و گیس کمپنیوں کی کوششوں سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گرڈ سطح پر بیٹری سٹوریج کیلئے دو تجرباتی منصوبوں کا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے، گھریلو سطح پر شمسی توانائی استعمال کرنے والوں کو بیٹری سٹوریج لگانے کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر