پاکستان نے 4 جی اسمارٹ فونز کی برآمد شروع کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) پاکستان کی اہم کامیابی ، کراچی میں قائم اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈنے دوسرے ممالک کو 4 جی اسمارٹ فون کی برآمد شروع کر دی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق یہ ڈویلپمنٹ اس وقت ہوئی جب پاکستان اپنا 74 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے مطابق 4G اسمارٹ فون کی پہلی کھیپ مینوفیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021 کو موبائل مینوفیکچرنگ کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا، ڈیوائس آئی ڈینٹیٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم(ڈی آئی آر بی ایس)کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ انووی ٹیلی کام نے پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ موبائل اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا ہے۔ انووی ٹیلی کام چینی Infinix اور iTel اسمارٹ فونز جیسے ٹرانزیشن برانڈز تیار کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر