بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے ایک سال بعد بھی بھارت شواہد پیش نہ کر سکا، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آج پہلگام فلیگ آپریشن کو 1 سال پورا ہو چکا ہے، آج تک بھارت اپنے موقف کے حق میں شواہد پیش نہیں کر سکا، پہلگام واقعہ کھوکھلے پن، غیر منطقی، جھوٹی انا، تکبر و حرص پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، پہلگام آپریشن کی ایف آئی آر 10 منٹ میں درج کر لی گئی تھی، ایف آئی آر کا جلد اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی معاملہ جسے وہ بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے، کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی کھوکھلی سوچ اور مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے، عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں، تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعہ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے، پہلگام واقعہ پر بھی بھارت نے بھونڈے طریقے اختیار کئے، فالس فلیگ آپریشنز بھارت کی تاریخ رہی ہے۔عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام فالز فلیگ کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پاس کوئی ٹھوس شواہد اور قابل اعتبار ثبوت نہیں تھے، بھارتی میڈیا محض من گھڑت بیانیے کو فروغ دیتا رہا ، بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کو سپورٹ کرنے میں کوئی مؤثر دلائل پیش نہیں کر سکا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا، بھارت کی کسی بھی مہم جوائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے، پوری قوم اس عزم پر متفق ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، بھارت کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر