جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس کی افواج جنگ کیلئے بدستور تیار ہیں اور ایران کے ساتھ جنگ بندی کے دوران اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان اور ویڈیو میں جنگی طیاروں، بحری جہازوں اور امریکی فوجیوں کو دکھایا گیا، ویڈیو میں سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بھی دکھا جا سکتا ہے۔ایڈمرل کوپر نے کہا ہم دوبارہ اسلحہ سے لیس ہو رہے ہیں، اپنی حکمت عملی اور طریقہ کار کو بہتر بنا رہے ہیں، دنیا میں کوئی بھی فوج ہماری طرح خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، ہم جنگ بندی کے دوران یہی کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر