وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے م،تعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے.واضح رہے کہ طالبان جلال آباد اور مزار شریف کو فتح کرنے کے بعد کابل کے مضافات میں داخل ہوگئے جب کہ ترجمان طالبان نے دارالحکومت میں پُرامن طریقے سے داخل ہونے اور عام معافی کا اعلان کیا ہے دوسری جانب صدارتی محل میں اقتدار کی منتقلی اور عبوری حکومت کے قیام پر مذاکرات جاری ہیں جس میں اشرف غنی حکومت چھوڑنے کو تیار ہوگئے ہیں۔یہ بھی پڑھیں : ترک صدر کا افغانستان کی صورتحال پر عمران خان سے رابطہ اس کے علاوہ چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طورخم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر