امریکا ایران مذاکرات: چین کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق اسلام آباد کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران جیانگ زائی دونگ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطے کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کے لیے اہم ہیں، امریکا ایران رابطوں میں پاکستانی کردار پر اظہارِ تحسین کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق چین نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان چین آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر