وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا: نواز شریف

گلگت بلتستان(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا۔گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع کا معاملہ، ہم نے اپنا بھرپور کردارادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتھک محنت کی، آج دنیا بھر میں ایک بار پھر سبز پاسپورٹ کی عزت ہو رہی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں عوام کی خدمت کی ہے، گلگت بلتستان میں 60 ارب کی لاگت سے سڑک بنائی، فاصلے کم ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں، عوام کا حق ہے، ہم نے صرف باتیں نہیں کیں، عملی طور پر کام کر کے دکھائے ہیں، ہم سب نے مل کر ملک کو ترقی کی طرف لے جانا ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پنجاب اور مرکز ترقی میں سب سے آگے ہیں، مجھے گلگت بلتستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہر شعبے اور ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنڈزکی کمی بیشی کو وزیراعظم دیکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے پیسے لے کر گلگت بلتستان کو میں خود دوں گا، گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کام مقامی لوگوں کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا چھوٹے سے علاقے میں اربوں روپے کی سڑکیں بنا رہے ہیں، میں نے کہا سڑکیں بنانا کوئی احسان نہیں ہے، 24 گھنٹے کا سفر 10 گھنٹے کا ہوگیا، لواری ٹنل میں اربوں روپے خرچ ہوئے جو خرچ کرنا انتہائی ضروری تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھرپور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، دوسرے صوبوں کو بھی پنجاب کے منصوبوں کی تقلید کرنی چاہیے، مقامی حکومتیں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے فنڈز جنریٹ کریں۔نواز شریف نے کہا کہ آپ کا بجٹ صرف لوگوں کی جیب میں نہیں جانا چاہئے آن گراؤنڈ استعمال ہونا چاہئے، ہم نے کبھی نہیں کہا فلاں نے یہ کیا فلاں پارٹی نے وہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے خیبرپختونخوا میں ایک حکومت ہے، پندرہ سال سے وہاں کیا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا میں کہاں فری ادویات اور اچھی ٹرانسپورٹ مل رہی ہے؟ کیا کوئی وہاں سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ جب یہ چیزیں نظرنہ آئیں توپھردل کرتا ہے وہاں ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟۔



  تازہ ترین   
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی
جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا: امریکی میڈیا
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکا ایران مذاکرات: چین کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت
امریکی انڈو پیسفک کمانڈ نے ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا: نواز شریف
اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر