اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، جگہ جگہ ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہے، جی5،6،7، ایف 6،7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی، تاہم مصروف کاروباری مرکز بلیو ایریا جزوی طور پر کھلا ہے۔پولیس کا کہنا ہے ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کیلیے مکمل بند رہے گا لیکن توسیعی ریڈزون کے باہر تمام دفاتر اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تک جڑواں شہروں میں بیشتر تعلیمی اداروں میں کلاسز کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی
جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا: امریکی میڈیا
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکا ایران مذاکرات: چین کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت
امریکی انڈو پیسفک کمانڈ نے ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا: نواز شریف
اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر