پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، رول اوور کی پابندی بھی ختم

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہوگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کو طویل مدت کےلیے توسیع بھی دے دی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کا موجودہ 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ اب سالانہ بنیاد پر رول اوور کا پابند نہیں رہے گا بلکہ اسے طویل مدت کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔بتایا گیا کہ یہ مالی معاونت پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات کے لیے نہایت اہم وقت پر فراہم کی گئی ہے، جس سے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے اور بیرونی کھاتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنے اہداف کے مطابق ذخائر کو تقریباً 18 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے، جو تقریباً 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جانی ہے، جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا 18 فیصد بنتی ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث اس ادائیگی سے ذخائر پر پڑنے والا دباؤ کم ہوگا۔



  تازہ ترین   
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی
جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا: امریکی میڈیا
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکا ایران مذاکرات: چین کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت
امریکی انڈو پیسفک کمانڈ نے ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا: نواز شریف
اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر