جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی

تہران(نیشنل ٹائمز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق ہے، اپنےحقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے یوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اب جو مذاکرات ہوں گے وہ مکمل جنگ بندی کے لیے ہوں گے، خطے میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ایران نےہمیشہ کہا جوہری افزودگی کے معاملے پر گفتگو ہو سکتی ہے،ہمارے بارے یہ کہنا کہ چند دن میں ایٹم بم بنالے گا بالکل غلط ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے نے بھی کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا، ایران لبنان کی مزاحمت کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا، ایران کی نیت ہے کہ سفارتی ذرائع سے مسائل حل کریں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکی حکومت ہر ایک ایرانی سے دشمنی رکھتی ہے، جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد متعدد پیغامات بھیجے گئے ہیں، قوی امکان ہے مذاکرات کے تسلسل میں بدھ کو پاکستان میزبانی کرے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوران مکمل جنگ بندی، پابندیاں ہٹانے اور کشیدگی کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کا پاسبان اور نگہبان ہے، خامنہ ای کا قتل امریکا کے ریکارڈ پر ایک ’بدنما داغ‘ ہے، امریکا کی جانب سے سمندری ناکہ بندی عالمی قوانین کے خلاف ہے، امریکا کا یہ اقدام جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توسط سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، جوہری صلاحیت کو توانائی کے لیے استعمال کرنا ایران کا حق ہے، بین الاقوامی حقوق کی بنیاد پر ایران کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پوپ لیو نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی، اُنہوں نے ایران کے خلاف جنگ کو غیرمنصفانہ کہا تھا، امریکی فوج کی موجودگی خطے میں امن وامان قائم نہیں رکھ سکتی۔دوسری جانب اسماعیل بقائی نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کے تبادلےکی تصدیق کردی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر