افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان کی باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں سول آبادی پر بلا اشتعال جارحیت جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی گھر سے خاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد شہید،3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اِسی طرح افغان طالبان کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے، پاک فوج کی بروقت کارروائی کی وجہ سے فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس ناکامی سے مایوس افغان طالبان نے آج کٹ کوٹ میں پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی میں افغانستان سے فائر کرنے والی گن پوزیشن کو مکمل تباہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کارروائی میں باجوڑ سے ملحقہ تمام افغان طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے افغان طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا، باجوڑ کے مکینوں نے اِس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا اِن کے مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر