ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے: امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کسی بھی طرح معاہدہ کرنا چاہتا ہے، مداخلت نہ کرتا تو اس وقت ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے، انہیں ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بعدازاں اے بی سی نیوز چینل کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع کے بارے میں نہیں سوچ رہا، اس کی ضرورت بھی نہیں ہے، آنے والے 2 دن انتہائی اہم اور غیر معمولی ہوں گے، ایران جنگ کا اختتام کسی بھی صورت میں ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران سے معاہدہ زیادہ بہتر آپشن ہے، معاہدے کی صورت میں ایران کو دوبارہ تعمیر کا موقع ملے گا، ایران میں اب ایک مختلف نظام قائم ہو چکا ہے، انتہا پسند عناصر کو ختم کر دیا گیا ہے اور وہ اب موجود نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر نہ ہوتا تو دنیا تباہی کا شکار ہو چکی ہوتی، نیٹو اتحاد امریکا کیلئے مؤثر ثابت نہیں ہوا، نیٹو نہ ماضی میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہوا اور نہ ہی مستقبل میں ہوگا۔گزشتہ روز امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ اگلے مذاکرات بھی پاکستان میں ہونے کا واضح اشارہ دے دیا۔نیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں کہا کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں آئندہ 2 روز میں ہو سکتا ہے، امریکی میڈیا کو وہاں ہونا چاہیے، پاکستان کے فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ لاجواب ہیں، اس لئے زیادہ امکان ہے کہ ہم پاکستان چلے جائیں۔
تہران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ
دوسری جانب تہران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ ہوگیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ایران کی ترجیح پاکستان ہی ہوگا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے بعد ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور وزیر خارجہ دونوں نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاحال مذاکرات کے وقت کے حوالے سے حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں کہ آیا آئندہ دنوں میں کوئی پیش رفت ہوگی یا نہیں۔تاہم ذرائع کے مطابق اور گردش کرنے والی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حکام ایک تکنیکی ٹیم کے ساتھ امریکی نمائندوں سے ملاقات کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو کم کیا جا سکے۔دریں اثناء امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ ہوئی تو اس کی ممکنہ قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ہی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیووٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ
دنیا دوبارہ جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے: چینی صدر نے خبردارکر دیا
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے: امریکی صدر کا دعویٰ
اسرائیل، لبنان میں براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا، امریکا کی تصدیق
وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی پر خراج تحسین
اسحاق ڈار کی ترکیہ، مصر، سعودی عرب کے خارجہ حکام سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر