امریکی اور ایرانی ٹیموں کے درمیان رواں ہفتے کے آخر میں امن مذاکرات کا امکان

اسلام آباد (شِنہوا) خبر رساں ادارے رائٹرز نے منگل کے روز متعدد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکراتی ٹیمیں مزید بات چیت کے لئے رواں ہفتے کے آخر میں واپس آ سکتی ہیں۔ یہ پیش رفت دونوں فریقین کے درمیان حالیہ مذاکرات کا دور بغیر کسی بڑی کامیابی کے ختم ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔
امریکی حکام نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ امریکہ-ایران مذاکرات کے نئے دور کے لئے اسلام آباد اور جنیوا کو ممکنہ مقامات کے طور پر زیر غور لایا گیا ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع تاحال برقرار ہے۔ واشنگٹن تہران پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی روک دے اور اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہو جائے جبکہ ایران منجمد فنڈز کی واپسی اور وسیع تر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر دی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے قریب آنے والے کسی بھی ایرانی جہاز کو امریکی افواج “تباہ” کر دیں گی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان، مصر اور ترکیہ کے ثالث موجودہ جنگ بندی ختم ہونے سے قبل مذاکرات کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
امریکی آن لائن خبر رساں ادارے ایکسیوس سے گفتگو کرتے ہوئے ایک علاقائی ذریعے نے بتایا کہ ہم مکمل تعطل کا شکار نہیں ہیں۔ دروازہ ابھی بند نہیں ہوا۔ دونوں فریق سودے بازی کر رہے ہیں۔ یہ ایک بازار کی طرح ہے جہاں بھاؤ تاؤ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر