چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ گو جیاکون نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس مکمل بے بنیاد ہیں، موجودہ صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، بحران کے حل کیلئے مکمل جنگ بندی ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔دوسری جانب سپین کے وزیراعظم کی چینی صدر سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی، شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام انتشار اور کمزور بین الاقوایم ڈھانچے کا شکار ہے، ممالک کا بین الاقوامی قانون کے ساتھ رویہ ان کی سوچ اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔چینی صدر سے بیجنگ میں ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زید النہیان نے بھی ملاقات کی۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت امن و جنگ اور اتحاد و تصادم کے اہم موڑ پر کھڑی ہے، موجودہ حالات میں قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر