مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے دوسرے دور پر سوال پر جواب میں کہا کہ امید ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیشرفت کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانیوں سے کہا انہیں ملک سے جوہری مواد ہٹانا ہوگا، ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کردی ہے، ایران دنیا کیخلاف اقتصادی دہشتگردی میں ملوث ہے۔انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لئے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لئے نہایت اہم ہے۔بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انہوں نے کہا ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کو خطرے میں ڈال کر معاشی دہشت گردی کر رہا ہے، امریکا اسی کا جواب دے رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران اس طرح کے اقدامات کرتا ہے تو امریکا بھی یہی اصول اپنائے گا کہ ایرانی بحری جہازوں کی آمد و رفت محدود کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اضافی معاشی دباؤ استعمال کر رہا ہے تاہم صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایرانی عوام ترقی کریں اور خوشحال ہوں۔آخر میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن اصل فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے کہ آیا وہ کسی بڑے معاہدے تک پہنچنے کے لئے مزید پیش قدمی کرتا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر