جرمن چانسلر کا نیتن یاہو سے لبنان میں لڑائی ختم کرنے، مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

برلن (نیشنل ٹائمز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کو ختم کریں اور لبنانی حکومت کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات شروع کریں۔جرمن چانسلر کے ترجمان کے مطابق مرز نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فلسطینی علاقوں میں جاری صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مغربی کنارے کے کسی حصے کے عملی انضمام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیشکش صرف اس صورت میں قابلِ عمل ہوگی جب خطے میں لڑائی ختم ہو جائے اور ضروری حالات فراہم کئے جائیں۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر