نیٹو امریکا اور یورپ کے مفا د میں ہے :کیئرسٹارمر

دوحہ (نیشنل ٹائمز) برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر کہاہے کہ نیٹو امریکا اوریورپ دونوں کے مفاد میں ہے ،مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے۔۔۔
کیئرسٹارمر نے دورہ قطر کے اختتام پر دوحہ سے روانگی پر برطانوی نشریاتی اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 80 سال پرانا سکیورٹی اتحاد نیٹو امریکا کے مفاد میں ہے ، یہ یورپ کے مفاد میں ہے ۔نیٹو ایک دفاعی اتحاد ہے ، جس نے کئی دہائیوں سے ہمیں اس سے کہیں زیادہ محفوظ رکھا ہے جتنا ہم اس کے بغیر ہوتے ، یورپی رکن ممالک کو نیٹو کے مالی بوجھ میں مزید حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ تر گفتگو اس عملی منصوبے پر ہوئی جو آبنائے ہرمز سے جہاز رانی بحال کرنے کیلئے درکار ہوگا اور اس میں برطانیہ کے کردار پر بھی بات ہوئی۔کیئرسٹارمر کا کہناتھاکہ برطانیہ 30 سے زائد ممالک کے اتحاد کی تشکیل کر رہا ہے تاکہ سفارتی اور عسکری منصوبے کے ذریعے اس آبی گزرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت بحال کی جا سکے ۔انہو ں نے جنگ کے باعث تیل اور دیگر اخراجات میں اضافے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں اس بات سے تنگ آ چکا ہوں کہ ملک بھر میں خاندانوں اور کاروباروں کے توانائی کے بل اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں، چاہے اس کی وجہ پوٹن کے اقدامات ہوں یا ٹرمپ کے اقدامات ہوں ۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر