امریکا میں مہنگائی بڑھ گئی،شرح 3اعشاریہ 3تک جا پہنچی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا میں صارفین کیلئے مہنگائی مارچ میں تیزی سے بڑھ کر 3اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ 2برسوں میں بلندترین سطح ہے ۔حکومتی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مشرق وسطٰی کی جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی عوام کو سخت متاثر کیا۔صارفین کی قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) میں سالانہ بنیاد پر 3اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ،یہ1967کے بعد مہنگائی کی شرح میں ہونے والا سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہے ،جبکہ ایک ماہ قبل یہ شرح 2اعشاریہ 4 فیصد تھی۔بیورو آف لیبر سٹیٹس ٹکس کے مطابق فروری سے مارچ کے درمیان پٹرول کی قیمتوں میں 21اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس وقت امریکا میں ایک گیلن (3اعشاریہ 78 لٹر)پٹرول کی اوسط قیمت 4اعشاریہ 15 ڈالر ہے جبکہ جنگ سے پہلے یہ تقریباً 3 ڈالر تھی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر