طالبان نے طورخم سرحد بند کردی، مذاکرات شروع

خیبر ایجنسی (نیشنل ٹائمز) طورخم سرحد پر قبضے کے بعد طالبان نے سرحد بند کردی جس کی تصدیق پاکستانی حکام نے بھی کردی۔ ڈی سی منصور ارشد نے بتایاکہ طالبان کی طرف سے سرحد بند کیے جانے کے بعد ہرقسم کی آمدو رفت معطل ہے، پاکستان سے جانیوالی تجارتی گاڑیوں کو پولیس نے روک دیا۔ ان کاکہناتھاکہ طورخم سرحد پر پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور حتمی مذاکرات کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی ۔دکن ہیرالڈ کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا تھا کہ اب افغان کی سائیڈ طالبان کے کنٹرول میں ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے طور خم بارڈر کا کنٹرول سنبھالنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لے تیار ہیں،ہماری طرف سے طور خم بارڈر پہلے سے بند تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر