پاکستان یں موبائل کی ماہانہ پیداوار 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ٹیبلٹس اور اسیسریز بھی مقامی طور تیار کرنے کیلئے نئی کمپنیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں

لاہور(نیوز ڈیسک)موبائل فونز کی صنعت میں سرمایہ کاری سے مقامی پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگیا، پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ جلد اسمارٹ فونز برآمد بھی کرے گا ، موبائل اسیسریز بھی پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی۔انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے مطابق 3 غیر ملکی کمپنیوں کی ماہانہ تجرباتی پیداوار 10 لاکھ موبائل فونز سے تجاوز کرگئی ہے ، ایک مقامی کمپنی کی 200 ڈالر سے کم قیمت والے موبائلز کی ماہانہ پیداوار بھی ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون کی صنعت پھلنے پھولنے سے اب تک 6 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار بھی مل چکا ہے ، پاکستان ماہانہ 36 لاکھ اسمارٹ موبائل فون سیٹس کی مقامی طلب پوری کرنے کے قریب پہنچ گیا۔حکام پرامید ہیں کہ جلد دنیا بھر کی مارکیٹس میں میڈ اِن پاکستان موبائل فونز نظر آئیں گے، موبائل فونز کیساتھ ٹیبلٹس اور اسیسریز بھی مقامی طور تیار کرنے کیلئے نئی کمپنیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔سیلز ٹیکس استثنیٰملنے سے 200 ڈالر سے زیادہ مالیت کے موبائل فون کی پیداوار بھی جلد متوقع ہے، پالیسی کے تحت مقامی کمپنیز کو موبائل فون کی برآمد پر 3 فیصد ٹیکس چھوٹ ملے گی۔رپورٹ کے مطابق مقامی مینوفیکچرز کی ٹو جی نان اینڈرائیڈ سے فور جی اسمارٹ فون پر منتقلی شروع ہوگئی ہے ۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر