پاکستان افغانستان نے کشیدگی نہ بڑھانے پر اتفاق کیا،چین

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں چین کی میزبانی میں ہونیوالے مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان نے فوجی کشیدگی میں مزید اضافہ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان نے اُرومچی میں امن بات چیت کے دوران اتفاق کیا کہ وہ گذشتہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کا جامع حل تلاش کریں گے ۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک نے ان ملاقاتوں میں اتفاق کیا کہ وہ ایسی کارروائیاں نہیں کرینگے جو صورتحال کو مزید بڑھاوا دیں یا پیچیدہ بنائیں،یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرینگے ۔ چین دونوں ممالک کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا اور بات چیت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔منگل کو کابل میں طالبان انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دونوں ملکوں نے چین میں ہونے والی بات چیت میں تنازع کے حل کے لیے مؤثر پیش رفت کی ہے ۔چین گذشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو سلجھانے کے لیے ثالثی کی کوشش کر رہا ہے ۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بتایا ابتک مفید بات چیت ہوئی ہے اور امید ظاہر کی کہ معمولی نوعیت کے اختلافات مذاکرات کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر