ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر امریکہ سے مذاکرات کے لئے وفد کی قیادت کریں گے

تہران (شِنہوا) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ مذاکرات کے لئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ یہ مذاکرات جمعہ کو ہوں گے جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ایران کا مجوزہ 10 نکاتی فریم ورک نہ صرف ایٹمی پروگرام بلکہ علاقائی سلامتی کا احاطہ بھی کرے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ایرانی مذاکرات میں تقریباً 45 سال پرانی بنیادی اور ثانوی پابندیوں پر بھی بات کی جائے گی۔
منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 2 ہفتوں کی مدت کے لئے ایران پر بمباری اور حملے معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ فیصلہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ طور پر کھولنے سے مشروط ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ایرانی مسلح افواج کے ساتھ “رابطے” کے تحت آبنائے ہرمز سے محفوظ آمد و رفت کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف حملے روک دیئے گئے تو ایران بھی اپنی “دفاعی کارروائیاں” بند کر دے گا۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر