پاک افغان مذاکرات میں معمولی اختلافات کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے :امیر متقی

کابل (نیشنل ٹائمز) افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے منگل کو کہا ہے پاکستان کے ساتھ اب تک مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں اور امید ہے معمولی اختلافات اس عمل کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔امیر خان متقی نے یہ بات کابل میں چین کے سفیر ژاو شینگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور چین کے شہر اُرمچی میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان وزارت امور خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل کے مطابقمولوی امیر خان متقی نے افغانستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ارمچی مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سعودی عرب، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ چین کے سفیر ژاو شینگ نے کہا ان کا ملک افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر