عقیدہٴ ختم نبوت ،اُمت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کی بنیاد ہے ،عقیدہٴ ختم نبوت کے تحفظ سے ہی فرقہ بندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے

چنیوٹ(نیشنل ٹائمز) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عقیدہٴ ختم نبوت ،اُمت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کی بنیاد ہے ۔عقیدہٴ ختم نبوت کے تحفظ سے ہی فرقہ بندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ شہداء ختم نبوت کا پیغام یہ ہے کہ منصب ومقامِ ختم نبوت کا جان دے کر بھی تحفظ کیا جائے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد اور اساس ہے جس کے بغیر ہم آگے چل ہی نہیں سکتے قادیانی امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن ہے جس کی سرکوبی کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہو گاانہوں نے کہا ہے کہ اسلام امن واخوت رواداری و محبت کا پیغام دیتا ہے سب مسلمان بھائی بھائی ہیں مسلمانوں میں لسانی،قومی،مذہبی اختلافات پیدا کرنے والے نفرتوں کے سوداگر ہیں۔مسلمان متحد ویکجان ہوکر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 34ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر بروزمنگل کو روایتی حسب سابق بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی۔جسمیں اندرون بیرون ممالک سے مشائخ عظام،علماء کرام،دانشور،وکلاء صحافی،تمام دینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین و نمائندگان تشریف لا رہے ہیں،یہ کانفرنس کفر گڑھ چناب نگر میں تاریخی اورمثالی ہوگی جوملک میں امن واستحکام فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ سات ستمبر ایک تاریخ ساز فتح مبین کا دن ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اوریہ تاریخی اعلان اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوؒ نے کیا اور یہ بھٹو مرحوم کا شاندار تاریخی اعلان تھا، جس سے قادیانیوں کے ہاں صف ماتم بچھ گئی اورعالم اسلام کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے عظیم کامیابی نصیب فرمائی ۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر