شہری انفراسٹرکچر پرحملے غیرقانونی:صدر یورپی کونسل

برسلز (نیشنل ٹائمز)یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایران میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا یہ غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہے ، ایران کے ساتھ جاری جنگ کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے ۔انہوں نے ایکس پر لکھا ‘شہری انفراسٹرکچر، خصوصاً توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانا غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہے ۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایران آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولتا تو وہ ایرانی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیں گے ۔بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بانی چیف پراسیکیوٹر لوئس مورینو اوکامپو پہلے ہی بی بی سی کو بتا چکے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ بین الاقوامی قانون کے تحت جارحیت کے جرم کے زمرے میں آتی ہے ۔مزید یہ کہ 100 سے زیادہ بین الاقوامی قانون کے ماہرین نے ایک کھلا خط بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے امر یکا ، اسرائیل اور ایران کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر